اسلام آباد:پولن الرجی کےمریضوں کےلیے الرٹ جاری

اسلام آباد میں پولن الرجی کےمریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے اورحفاظتی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولن الرجی سینٹر نے بتایا ہے کہ 15 مارچ تک ہوا میں پولن کی مقدار اپنے عروج پرہوگی۔پولن الرجی کے مریض ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔اسلام آباد میں 8 قسم کے پودے اور درخت ہیں جو ہوا میں پولن کے ذرات کا باعث ہیں جن میں پیپر ملبری،مخصوص جنگلی گھاس،اکیشیا،ایوکلپٹس،پائنز،کینابیز،ڈینڈی لئین اورآلٹر نیریا شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیپرملبری کا درخت سب سے زیادہ 97 فیصد پولن پیدا کرتا ہے۔ پیپرملبری اور دیگر پودے مل کر پیک سیزن میں 45 ہزارفی کیوبک میٹر تک پولن پیدا کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں