
فائل فوٹو
اسلام آباد انٹرنیشل ائیر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ملزم امجد علی کے سامان سے اسکیننگ کے دوران 2کلو ہیروئین برآمد ہوئی جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم نے ہیروئن اپنے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔
ملزم پی آئی اے کی پرواز پی کے287 پر دوحہ جا رہا تھا جسے گرفتار کرکے مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف سیل منتقل کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں