اسلام آباد: تیزبارش اورہواؤں کے باعث چھوٹا طیارہ الٹ گیا

ائیرپورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں

اسلام آباد میں بارش کے باعث انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی چھت کا ایک حصہ متاثر ہوا ہے۔

اسلام آباد میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہونے والی بارش سے ایک چھوٹے طیارہ الٹ گیا اور انتظامی لاپرواہی سے طیارہ الٹنے سے طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔

تیز ہوا سے ائیرپورٹ کے دروازوں اور کھڑکیاں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جبکہ تیز ہوا اور بارش سے امیگریشن ہال کی چھتیں ٹپکتی رہی جس سے کمپیوٹرودیگر قیمتی سامان کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ائیرپورٹ پر کچھ مقامات سے چھت کی فالس سیلنگ بھی ٹوٹ کرگرگئی۔

ائیرپورٹ مینجرعدنان خان نے بتایا ہے کہ بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق صرف ایک معمولی شیٹ کو نقصان پہنچا ہے اور میڈیا میں ائیرپورٹ کی چھت گرنے سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں