اسلام آباد: سعودی سفارتخانے کی گاڑی سےٹکر، شہری جاں بحق

ڈرائیور گرفتار،پرائیویٹ ٹھیکیدار کا بیٹا ہے

اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ شالیمار تھانے کی حدود میں پیش آیا جس میں فرنیچر کا کام کرنے والے شخص عرفان جاں بحق ہوگیا۔ گاڑی ڈرائیو کرنے والے تیئس سالہ فیصل بن تراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وہ سعودی سفارتخانے کے پرائیویٹ ٹھیکیدار کا بیٹا ہے۔

ایس پی صدر کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں کا کہنا ہے کہ سعودی ٹھیکیدار کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں جبکہ ڈرائیور کے پاس اسلام آباد کا ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں