اسلام آباد: سی ڈی اے کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری

ہائیکورٹ نے غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم دیا تھا

Your browser does not support the video tag.

اسلام آباد میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سی ڈی اے نے جون 2020 سے مئی 2021 کے دوران زمینوں پر قبضوں کیخلاف 375 کارروائیاں کی ہیں۔ اس دوران قابضین سے 4 ہزار کنال سے زائد اراضی واگزار کرائی گئی۔ ان کارروائیوں میں قابضین کے خلاف زون تین میں 199 جبکہ زون چار میں 176 آپریشن کیے گئے۔اس دوران سرکاری زمین پرغیرقانونی طور پر بنائی گئی 5465 عمارتیں اورڈھانچے گرائے گئے۔124 عمارتوں کو سیل کیا گیا جبکہ قبضہ مافیا سے 4 ہزار کنال سے زائد اراضی چھڑائی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں زمینوں پر قبضوں کے خلاف عدالتوں نے بھی فیصلے دئیے ہیں۔ گزشتہ برس اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم دیا تھا اور انتظامیہ نے عملدرآمد کرتے ہوئے ایف 8 فٹبال گراؤنڈ خالی کرایا تھا۔کُری روڈ، سنیاڑی، ٹمن گاؤں، مل پور،بری امام، ترامڑی کے علاوہ سیکٹر ایچ 9  اور ای 12 میں بھی غیر قانونی قبضہ ختم  کرایا گیا۔اس کے علاوہ کئی علاقوں میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں