اسلام آباد میں بارش،موسم خوشگوار

گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا

راول پنڈی اور اسلام آباد میں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

پیر کو جڑواں شہروں میں بارش کے بعد گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں اور بارش نے گرمی کے ستائے شہریوں کو نہال کردیا۔

بارش کے باعث آئیسکو ریجن کے 70 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ اسلام آباد سرکل کے 13، راولپنڈی 35 اور جہلم کے 22 فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ ہوئی ہے۔

لہتراڑ،سکھو، گلستان کالونی، جیل پارک، کلر سیداں، نیو روات میں سپلائی متاثر ہے۔ ترجمان آئیسکو نے مزید بتایا کہ ساگری، مندرہ، کہوٹہ سٹی فیڈرز پر بھی بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اورآئیسکو اسٹاف نے بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں