بدھ 7 جولائی 2021 11:13
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکا اور لڑکی کو ہراساں کرنے اور ان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
بدھ کو اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفاعت نے اس بارے میں ٹوئٹر پر کہا کہ ملزم کی گرفتار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
انہوں نے اس کے ساتھ متاثرہ لڑکا اور لڑکی کی ویڈیو حذف کرنے کی بھی درخواست کی۔
With special efforts of @syedmustafapsp and @ICT_Police the culprit is arrested. His accomplices are also being arrested. It is once again requested to please delete the videos which show ID of victims. pic.twitter.com/gnaM8GXTT3
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کمرے میں کچھ افراد کے درمیان ایک لڑکا اور لڑکی موجود ہیں اور ایک شخص ان کے ساتھ نازیبا سلوک کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر جہاں اس واقعے کی مذمت کی جا رہی ہے وہیں سوشل میڈیا میں اس ویڈیو کو متاثرہ لڑکی اور لڑکے کی شناخت کو ظاہر کرنے پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے اس بارے میں کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کا واحد حل فوری انصاف ہے۔
Instant justice and speedy trial of heinous offence is the only solution to root out violence against women. #ArrestUsmanMirza & all those who shamelessly witnessed the crime.
Plz do not share the video & picture of the victims!— Naz Baloch (@NazBaloch_) July 6, 2021