اسلام آباد میں کرونا کیسز میں واضح کمی

فوٹو: آن لائن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے نیچے آگئی۔

ڈی ايچ او اسلام آباد زعيم ضياء کے مطابق گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کرونا کے 4 ہزار 225 ٹيسٹ کیے گئے جن ميں سے صرف 80 ٹيسٹ مثبت نکلے۔

گزشتہ روز مثبت کرونا کیسز کی شرح ايک اعشاريہ 8 فیصد رہی۔ اس وقت اسلام آباد ميں کرونا کے ايکٹو کیسز کی تعداد 5 ہزار 981 ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 76 افراد کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ 2ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک میں اب تک 1کروڑ 51لاکھ سے زائد افراد کی کرونا ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی ہے۔