اسلام آباد: پی آئی اے طیارے سے ٹرالی ٹکرا گئی

فائل فوٹو

اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھڑے قومی ایئر لائن کے طیارے سے بیگجز ٹرالی ٹکرا گئی۔

پیر 15 فروری کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹگ ماسٹر کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی۔ اس وقت ٹگ ماسٹر بیگجز ٹرالی چلا رہا تھاْ، تکلیف کے باعث ٹرالی کا کنٹرول ہاتھ سے چھوٹا تو ٹرالی سامنے کھڑے پی آئی اے کے طیارے سے ٹکرا گئی۔

ترجمان کے مطابق بیگجز ٹرالی ٹکرانے سے ایئر بس طیارے کو نقصان پہنچا، جس کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔ جب کہ طیارے کے مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے شارجہ روانہ کردیا گیا۔

حادثے میں طیارے کا وی ایچ ایف اینٹینا ٹوٹ گیا۔ طیارہ اڑان کیلئے تیار تھا کہ حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں