اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کو 153رنز کا ہدف

Asif Ali

فوٹو: پی ایس ایل ٹویٹر

پاکستان سپر لیگ 2021 کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دے دیا۔

ابوظبی میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد ہونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد کی ابتدائی 5وکٹیں 20 کے مجموعی اسکور پر گر گئی تھیں جس کے بعد افتخار احمد اور آصف علی نے ٹیم کا سہارا دیا۔ دونوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 123رنز بنائے۔

آصف علی 75 رنز اور افتخار احمد 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فاسٹ بولر جیمز فاکنر نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نجی مصروفیات کے باعث ایونٹ کے بقیہ میچز باہر ہوگئے ہیں۔

ایونٹ کے لیگ ٹیبل پر لاہور قلندرز 10پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 8پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اس سے قبل 9جون کو کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 11جون کو کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ اسلام آباد نے ہدف 10اوورز پہلے ہی حاصل کر لیا تھا۔

لاہور قلندرز

کپتان سہیل خان، فخر زمان، ذیشان اشرف، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، راشد خان، جیمز فاکنر، احمد دنایا، شاھین شاہ آفریدی، حارث رؤف

اسلام یونائیٹڈ

کپتان شاداب خان، کولن منرو، عثمان خواجہ، حسین طلعت، افتکار احمد، آصف علی، محمد موسیٰ، روحیل نذیر، فواد احمد، علی خان، محمد وسیم۔

متعلقہ خبریں