اسلام آباد:رسک الاؤنس نہ ملنے پرملازمین کااحتجاج، ویکسینیشن سینٹربند

لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی احتجاج میں شامل ہوئیں

Your browser does not support the video tag.

اسلام آباد میں رسک الاؤنس نہ ملنے پر محکمہ صحت کے ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مشترکہ احتجاج کیا، ایف نائن پارک میں قائم ویکسی نیشن سینٹر بند کردیا، ویکسین لگوانے کیلئے آئے شہری پريشان ہوگئے۔

اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز نے کرونا رسک الاؤنس نہ ملنے پر ایف 9 ماس ویکسی نیشن سینٹر کے باہر احتجاج کیا، جس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بھی حصہ لیا، ویکسی نیشن سینٹر بند کردیا گیا۔

مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کی بھی دھمکی دی۔ ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے مختص رقم دینے سیکریٹری صحت انکاری ہیں، ہمارا رسک الاؤنس دیا جائے۔

احتجاج کے باعث کرونا ویکسی نیشن کیلئے آئے شہری پریشان ہوگئے، حکومت سے فوری مسئل حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اٹک سمیت دور دراز سے شہری ویکسی نیشن کیلئے آئے تھے تاہم سینٹر کی بندش کے باعث بغیر ویکسین لگوائے چلے گئے۔

احتجاجی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ شہریوں کی پریشانی کا احساس ہے مگر حکومت ہمارے بچوں کا بھی سوچے۔

متعلقہ خبریں