اسلام آباد:نادرا دفترمیں داخلے کیلئے کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی قرار

NADRA Briefing Postpone Isb Pkg 01-09

فائل فوٹو

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نادرا آفس میں داخلے کے لیے کرونا ویکسین کا سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیا ہے۔

سہولیات فراہم نہ کرنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کے کہنے پر کیا گیا ہے جس کے لیے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے نادرا کو مراسلہ لکھا ہے۔

اعلامیہ میں واضح کہا گیا ہے کہ بغیر ویکسین والے افراد کو نادرا آفس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی۔ نادرا کے تمام دفاتر میں این سی او سی کی ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔

واضح رہے کہ ملک بھر سے قریب دو لاکھ افراد نادرا آفس میں آتے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک ہزار 590 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد ہوگئی۔

کرونا وائرس کے باعث 21 افراد انتقال کر گئے جن میں سے 8 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

متعلقہ خبریں