اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake

فوٹو: اے ایف پی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 25 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔

قومی زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، 7 بج کر 19 منٹ پر آنیوالے زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 25 کلو میٹر جنوب مشرق میں اور اس کی گہرائی 208 کلو میٹر تھی۔

سماء ٹی وی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، بالا کوٹ اور اپر ہزارہ سمیت ارد گرد کے علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔

تاحال زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔