اسلام آباد: قتل کا ملزم 27سال بعد گرفتار

Islamabad-police-2

فوٹو: آن لائن

اسلام آباد پولیس نے 27 سال بعد سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ آبپارہ پولیس کے مطابق ملزم نے 27 سال قبل سیکٹر جی 6 میں ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے (کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) ابراہیم خان کو قتل کیا تھا۔

ملزم کی شناخت خادم حسین کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف مقتول کی بیوی نے مقدمہ درج کروایا تھا۔ تاہم پولیس ملزم کو فوری تلاش نہیں کر سکی تھی۔

فیصل آباد کا رہائشی ملزم واردات کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔