اسلام آباد میں امام مسجد، بیٹا اور شاگرد قتل

اسلام آباد کے علاقہ بھارہ کہو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسجد کے امام کو بیٹے اور شاگرد سمیت قتل کردیا۔ پولیس جائے وقوع سے شواہد جمع کر رہی ہے۔

ایس پی عمر خان کے مطابق قتل ہونے والوں میں مسجد کے امام مفتی اکرام اللہ، اس کا 13 سالہ بیٹا سمیع اللہ اور ایک شاگرد شامل ہے جس کا نام فوری طور پر معلوم نہ ہوسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ محلے میں پیش آیا ہے۔ لاشوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وجہ تنازع فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا غفور حیدری نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اس طرح کا واقعہ افسوسناک ہے۔ مقتول مفتی اکرام اللہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما قاری کرامت الرحمان کے بھائی تھے۔

متعلقہ خبریں