اسلام آباد: پارلیمنٹ کےسامنے مسلح شخص گرفتار

ملزم تھانہ سیکرٹریٹ منتقل

Your browser does not support the video tag.

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمںٹ ہاؤس کے باہر سے ایک مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار شخص پارلیمںٹ ہاؤس کے باہر پستول لہرا رہا تھا، ملزم کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے ابتدائی تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کشمیر الیکشن پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شلوار قیمض میں ملبوس شخص ہاتھ میں پستول تھامے سڑک پر گھوم رہا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے واقعہ نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ایوانوں کے اجلاس سے قبل ریڈزون میں مسلح شخص کی موجودگی سوالیہ نشان ہے۔

مسلح شخص کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پارلیمنٹ کے باہر پہنچ گئے جسے ڈی چوک کے قریب سے گرفتار کرلیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے پوچھ گچھ کررہے ہیں، ملزم سے برآمد ہوئی پستول میں گولیاں نہیں تھیں۔

اس سے قبل سہیل نامی ایک شخص نے سال 2013 میں سکندر کے واقعے کی یاد تازہ کردی

متعلقہ خبریں