اسلام آباد: ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا 12لیبارٹریز پر چھاپہ

Health Regulatory Authority

اسلام آباد میں ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے چھاپہ مارتے ہوئے ایک لیبارٹری کو سیل کر دیا جبکہ دیگر لیبارٹریز کو جرمانے کر دیے گئے۔

اتھارٹی کی جانب سے 12 مختلف لیبارٹریز پر چھاپے مارے گئے۔

میڈی سول بلیو ایریا لیبارٹری کو پیتھالوجسٹ نہ ہونے پر سیل کیا گیا جبکہ میڈی سول لیبارٹری کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کر دیا گیا۔

اتھارٹی نے چغتائی لیب بلیو ایریا کو 50 ہزار اور النصر کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

متعلقہ خبریں