اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کو 144 رنز کا ہدف

فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ 6 کے متحدہ عرب امارات منتقلی کے بعد پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 144 رنز کا ہدف دیا ہے، جیمز فولکنر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان سپر لیگ 6 کرونا وائرس کی وباء کے باعث متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا تھا، جس کا ایک بار پھر آغاز ہوگیا۔

ابوظہبی میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو ابتداء سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لاہور قلندرز کے بولرز نے مخالف ٹیم کے کسی بھی بلے باز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا، یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بناسکی۔

اوپنر عثمان خواجہ 18 اور کولن منرو 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، روحیل نذیر 8، شاداب خان 7، افتخار احمد 12، حسین طلعت 14، آصف علی 7 اور حسن علی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد وسیم 10 اور فواد احمد 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے جیمز فولکنر نے 3، احمد دانیال اور حارث رؤف نے 2، 2، شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان سپر لیگ 6 میں دونوں ٹیموں نے 3 تین کامیابیاں حاصل کر رکھی ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ شام میں پریکٹس کے دوران بھی نمی نظر آرہی تھی، یہاں کچھ گرمی ہے جس سے مشکلات پیش آسکتی ہیں، بیٹسمینوں کو بھی بولرز کی طرح 100 فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ آج ٹیم میں غیرملکی کھلاڑیوں میں بین ڈنک، راشد خان، جیمز فولکنر اور ٹم ڈیوڈ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں