
فوٹو: آن لائن
وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں دسویں اور بارہویں کلاسز کل سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
این سی او سی کی ہدایات کے بعد وزارت تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں محدود طلبا کو آنے کی اجازت ہوگی جبکہ آٹھویں، نویں اور گیارہویں کلاسز 7 جون سے کھولی جاسکتی ہیں۔
تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا اس لیے تمام نجی تعلیمی ادارے ایس او پیز کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل رکھیں۔
ANNOUNCEMENT:
Only Classes 10th & 12th to be opened in all Districts of Punjab starting tomorrow May 31st, 2021. It will be staggered with 50% students on one day and 50% on the alternate day. No other classes to be allowed till June 7th, 2021. Follow SOPs.— Murad Raas (@DrMuradPTI) May 30, 2021
دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی ٹویٹ کے مطابق کل 31مئی سے صوبے بھر میں 10ویں اور 12ویں کلاسز بحال کی جا رہ ی ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق ایک دن میں 50فیصد طلباء تعلیمی اداروں میں آسکیں گے اور اگلے روز بقیہ 50فیصد طلباء اسکول آئیں گے۔ 7جون، 2021 تک کسی اور کلاسوں کی اجازت نہیں ہوگی اور ایس او پیز پر عمل کریں۔
متعلقہ خبریں