بالی ووڈ کے نامور اداکار دلیپ کمار طبیعت خرابی کے باعث ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں بالی ووڈ کے قدآور اداکار دلیپ کمار کی پہلی تصویر سامنے آئی ہیں جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس تصویر کو خود دلیپ کمار کی بیوی اداکارہ سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے جس میں دلیپ کمار کافی کمزور نظر آرہے ہیں۔
Latest. An hour ago. pic.twitter.com/YBt7nLLpwL
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) June 7, 2021
یہ تصویر اسپتال کے اس روم کی ہے جہاں دلیپ کمار داخل ہیں جس میں دلیپ کمار کے ساتھ سائرہ بانو بھی نظر آرہی ہیں، تصویر میں جہاں دلیپ کمار کی آنکھیں بند ہیں تو وہیں سائرہ بانو انہیں دیکھتی نظر آرہی ہیں۔
سائرہ بانو نے ایک اور ٹوئٹ میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ‘وہ واٹس ایپ پر فاروڈ پیغامات پر یقین نہ کریں، دلیپ صاحب ٹھیک ہیں، آپ کی دعاؤں کیلئے تہہ دل سے شکریہ۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ دو تین دن میں گھر واپس آجائیں گے انشااللہ’۔
Message from Saira Banu pic.twitter.com/TDQzXDAigs
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) June 7, 2021
آج صبح ٹوئٹر پر دلیپ کمار کے اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں بتایا گیا تھا کہ اداکار آکسیجن سپورٹ کے نظام پر ہیں اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا ہے، ان کی طبیعت بہتر ہے اور ان کے کچھ ٹیسٹ کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ مزید بتایا گیا کہ ڈاکٹر جلیل پارکر ان کا علاج کررہے ہیں جو کہ ماہر امراض سینہ ہیں۔
متعلقہ خبریں