افضل لطیف سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات

فائل فوٹو

اسلام آباد بیورو کریسی میں افسران کے تقرر اور تبادلے کردیئے گئے ہیں۔

سینئر بیورو کریٹ افضل لطیف کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا انہوں نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا۔

افضل لطیف اس سے قبل چیئرمین سی ڈی اے اور سیکریٹری انڈسٹریز بھی رہ چکے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر ارشد محمود کو سیکریٹری پیٹرولیم تعینات کر دیا گیا ہے، جب کہ موجودہ سیکریٹری پیٹرولیم اسد حیاء الدین 90 دن کی رخصت پر چلے گئے ہیں۔

دوسری جانب نسیم ارشاد کیانی کو سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ سہیل راجپوت کو سیکریٹری انڈسٹریز مقرر کیا گیا ہے۔ نئے تقریر اور تبادلوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں