جمعہ 2 جولائی 2021 19:00
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا اگلے مہینے کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری جین پساکی نے جمعے کو صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ‘ہمیں امید ہے امریکی فوجیوں کا افغانستان سے انخلا اگست کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔‘
مزید پڑھیں
خیال رہے جمعے کو امریکی افواج کی افغانستان میں سب سے بڑے ایئربیس بگرام کو خالی کرنے کی خبر نے افواہوں کو جنم دیا تھا کہ امریکی افواج کا افغانستان سے انخلا آئندہ چند دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔
تاہم وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان پساکی نے کہا کہ امریکی افواج اگست کے آخر تک افغانستان سے باہر ہوں گے۔
’صدر کافی عرصے سے اس بات کو محسوس کر رہے ہیں کہ افغانستان کی جنگ ایسی نہیں کہ جسے فوج کے ذریعے جیتا جا سکیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں کے اندر امریکہ افغانستان کو سکیورٹی سسٹمز اور انسانی امداد جاری رکھے گا۔
فوجیوں کا انخلا آئندہ چند دنوں میں نہیں ہوگا: جو بائیڈن
قبل ازیں مریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کا منصوبہ طے شدہ پلان کے مطابق جاری ہے لیکن فوجیوں کا انخلا آئندہ چند دنوں میں نہیں ہوگا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ افغان قیادت حکومت باقی رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن انہیں اندرونی ایشوز کے حوالے سے تشویش ہے۔
امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یہ رپورٹس سامنے آئی تھی کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران وہاں رہ جانے والے باقی فوجی آئندہ چند روز میں واپس آ جائیں گے
امریکی صدر کی جانب سے 20 برس تک افغان جنگ میں مصروف رہنے والے فوجیوں کی واپسی کے لیے 11 ستمبر کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔

بائیڈن نے 20 برس تک افغان جنگ میں مصروف فوجیوں کی واپسی کے لیے 11 ستمبر کی ڈیڈلائن مقرر کی ہے۔ (فوٹو: ملٹری ٹائمز)