افغانستان: شمالی وزیرستان کے متاثرین کیمپ میں دھماکا،ایک جاں بحق

افغانستان کے صوبہ خوست کے علاقے گلان میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کیمپ میں دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 3 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق افغان صوبہ خوست کے علاقے گلان میں شمالی وزیرستان متاثرین کے کیمپ میں دھماکے کے 6 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرانشاہ لایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ 2 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گلان کیمپ میں رہائش پذیر افراد شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کیخلاف آپریشن کے دوران وزیرستان سے افغانستان گئے تھے۔

وزیر نجکاری و آبادکاری اقبال وزیر نے حکام کو زخمیوں کے بہترین علاج و معالجے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں