افغانستان ميں امن پڑوسی ممالک کےمفاد ميں ہے، امریکا

Ned Price

ٖفوٹو: اے ایف پی

امريکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان ميں امن و استحکام خطے کے پڑوسی ممالک کے مفاد ميں ہے۔

ترجمان امريکی محکمہ خارجہ نيڈ پرائس نے افغانستان ميں قيام امن کے ليے پاکستان کے تعاون کو سراہا۔ امريکی ترجمان کے مطابق حال ہی ميں پاکستان کئی معاملات ميں مددگار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان ميں امن کے ليے علاقائی تعاون اہم ہے۔ افغانستان ميں امن کے ليے امريکا اور پاکستان مشترکہ کوششيں کر رہے ہيں۔

انہوں نے افغانستان کے ديگر ہمسايہ ممالک پر بھی قيام امن کے لیے اپنا اثر رسوخ استعمال کرنے پر زور ديا۔