افغانستان میں جلد باقاعدہ فوج تشکیل دی جائے گی،افغان آرمی چیف

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے آرمی چیف قاری فصیح الدین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جلد باقاعدہ اور منظم فوج تشکیل دی جائے گی جو ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرے گی۔

افغان چینل طلوع نیوز سے بات کرتے ہوئے فصیح الدین کا کہنا تھا کہ نئی فوج اہل افسران پر مشتمل ہوگی اور اس میں سابقہ حکومت کی جانب سے تعینات کئے گئے فوجی بھی شامل ہوں گے۔

قاری فصیح الدین کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ جنہوں نے تربیت حاصل کی ہے اور پیشہ ور ہیں وہ ہماری نئی فوج میں شامل ہوسکیں گے، ہمیں امید ہے یہ فوج مستقبل قریب میں تشکیل دی جائے گی۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں گزشتہ روز ایک اجلاس میں قاری فصیج الدین کا کہنا تھا کہ لسانیت اور  جمہوریت کے نام پر طالبان کے خلاف لڑنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا نہیں ہونے دیں گے، امن میں خلل ڈالنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین

ملا برادر دنیا کے بااثر افراد کی فہرست میں شامل
سندھ: 15سال کےبچوں کیلئے کرونا ویکسین لازمی قرار
لاہور: جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹیں بند کرنے کافیصلہ واپس
اسکول ڈیسکوں کی خریداری کامعاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا