افغانستان کا مسئلہ اکیلے حل نہیں کرسکتے، امریکی محکمہ خارجہ

Ned Price

ٖفوٹو: اے ایف پی

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ اکیلے حل نہیں کر سکتے لہٰذا عالمی برادری کو بوجھ اٹھانا ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی ميز پر لايا اس لیے افغان امن عمل کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہيں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امريکا محفوظ اور پُرامن و مستحکم افغانستان چاہتے ہيں جبکہ کئی سال سے پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات پر کام کر رہے ہيں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ زلمے خليل زاد امن عمل کے حوالے سے خطے ميں موجود ہيں۔

واضح رہے کہ افغانستان سے امریکا اور انکے اتحادیوں کا انخلا جاری ہے جبکہ اس دوران افغان طالبان کی جانب سے مختلف علاقوں پر قبضہ بھی کیا جا رہا ہے۔