افغان ایئرلائن آریانہ کوپاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت دینے کافیصلہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افغان ایئر لائن آریانہ کو پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے افغان حکام کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق ابتدائی طور پر کابل اور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔

سی اے اے کے مطابق افغان ایئرلائن کی پروازوں کے شیڈول اور سلاٹ کا باقاعدہ اجازت نامہ جلد جاری کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری کیلئے یہ بڑا اقدام ہوگا، افغانستان کی قومی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کی درخواست دی تھی۔

متعلقہ خبریں