افغان عوام اپنےمستقبل کاجوفیصلہ کریں،قبول ہوگا،شیخ رشید

فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ افغان عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے، وہ جو فیصلہ کریں گے، ہمیں قبول ہوگا، ہم افغانستان میں امن کے خواہش مند ہیں۔

سما سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ افغان عوام جو بھی فيصلہ کريں گے وہ پاکستان کو قبول ہوگا۔ فريقين کو ميز پر لانے کيلئے وزيراعظم اور آرمی چيف کوشاں ہيں۔ امید ہے کہ کوئی درمیانی راہ نکل آئے گی، طالبان ميچور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان ميں امن کی خواہش ہے۔ ہم اپنی سرزمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

بھارت سے متعلق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا کیس اقوام متحدہ سمیت دنیا بھرمیں اٹھایا ہے، 5 اگست کا قانون واپس لیے جانے تک بھارت سےکوئی بات نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں