اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا

News-Outlook_urdu-version

جمعرات 10 جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔

ملک میں کرونا وائرس سے مزید 76 افراد انتقال کرگئے، مجموعی اموات 21 ہزار 529 ہوگئيں۔ کرونا کيسز کی شرح دو روز بعد پھر 3 فيصد سے اوپر چلی گئی، این سی او سی نے پابندیاں بھی نرم کردیں۔

وزيرخزانہ شوکت ترين اقتصادی سروے آج جاری کريں گے، معاشی کارکردگی کےاعدادوشمار پیش کئےجائیں گے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے معاشی ترقی کی رفتار ميں تيزی نئے بجٹ کا محور ہوگا۔ 2021-20 کا بجٹ کل پيش کيا جائے گا۔

گھوٹکی ٹرین حادثے میں کے ذمہ دران کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی، وزير ريلوے نے غفلت اور نااہلی پر 9 اعلیٰ افسران کو معطل کر دیا۔ معطل ہونے والوں کراچی، سکھر اور لاہور ڈویژن کےافسران شامل ہیں۔

پاکستان ميں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار ميگا واٹ تک جا پہنچا، مختلف شہروں ميں چار سے 8 گھنٹے تک بجلی غائب رہنے لگی، نیپرا نے نوٹس لے ليا۔ کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی کمپنیوں کے سربراہان کو طلب کرلیا گیا۔

وفاقی حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو عہدے سے ہٹا دیا۔ آئی جی خیبر پختونخوا ثنا اللہ عباسی کو چارج دينے کا فيصلہ کرلیا گیا۔

امريکی صدر جو بائيڈن کا عہدہ سنبھالنےکے بعد پہلا غير ملکی دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے۔ جی سيون سربراہ اجلاس ميں شرکت کریں گے جبکہ برطانوی وزيراعظم بارس جانسن سے آج ملاقات کريں گے۔ جو بائيڈن اتوار کو ملکہ برطانيہ سے مليں گے۔

متعلقہ خبریں