اقراء عزیزاوریاسرحسین والدین کے رتبے پرفائز

اقراء عزیز اور یاسر حسین کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یاسر حسین نے نومولود کے ہاتھوں کی تصویر شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ‘ الحمد اللہ، کے حکم سے ہم کبیرحسین کو خوش آمدید کہتے ہیں ‘۔

والد کے رتبے پرفائز ہونے والے یاسر کی اس پوسٹ پر شوبزساتھیوں سمیت اقراء اور ان کے مداحوں نے تبصروں میں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اقراء نے تقریبا 3 ماہ قبل انسٹاپوسٹ میں فالوور کو بتایا تھا کہ ان کے یہاں جولائی میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اقراء عزیزکی گودبھرائی کے دوپٹے میں خاص بات کیا؟

یاسراوراقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شوبزساتھیوں سمیت بہت سوں نے اس جوڑی کا دفاع بھی کیا۔

متعلقہ خبریں