اقوام متحدہ: افغان سفیر غلام اسحاق زئی خطاب سے دستبردار

اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسقتل مندوب غلام اسحاق زئی پیر کو جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماؤں سے خطاب سے دستبردار ہو گئے۔

اسمبلی کے صدر کی ترجمان مونیکا گرےلی نے اے ایف پی سے گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کے مسقتل مندوب غلام اسحاق زئی عام بحث میں اپنی شرکت سے دستبردار ہوگئے۔

طالبان نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  انتونیو گوئتریس  کو ایک خط لکھا تھا کہ طالبان نے دوحہ میں مقیم اپنے ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں افغانستان کا مستقل مندوب نامزد کیا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا تھا کہ اسحاق زئی عالمی ادارے میں افغانستان کی مزید نمائندگی نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ غلام اسحاق زئی اقوام متحدہ میں گذشتہ ماہ ختم کی جانے والی اشرف غنی حکومت کی نمائندگی کرتے تھے اور تاحال اقوام متحدہ کے ریکارڈ کے مطابق افغانستان کے سفیر ہیں۔

تازہ ترین

پاکستان میں 40فیصد تعلیم یافتہ خواتین بیروزگار ہیں، رپورٹ
جرمنی: کرسچن ڈيموکريٹک پارٹی کے طویل اقتدار کا خاتمہ
وزیرخزانہ کا آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنے کاعزم
شہبازشریف،سلیمان شہباز کی بریت کی خبر غلط ہے، شہزاداکبر