
فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے خصوصی اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن کی قرارداد کو واضح اکثریت سے منظور کرلیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اجلاس ہوا۔ پاکستان نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن بنانے کی قرارداد پیش کی۔ ہیومن رائٹس کونسل کے خصوصی اجلاس میں قرارداد کو واضح اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ نے نیویارک اور جنیوا میں پاکستانی مشن کی انتھک محنت اور کارکردگی کو سراہا۔
Welcome @UN_HRC adoption of resolution tabled by Pakistan calling for ‘Ensuring respect for int’l humanitarian law & int’l human rights law’, establishing ongoing commission of inquiry to investigate Human Rights abuses in Occupied Palestine including East Jerusalem & Israel.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) May 27, 2021
Today as @UN_PGA spoke of 🇵🇰 pivotal role in building int’l pressure for #Palestine, I acknowledge our diplomats & untiring efforts of Amb Munir Akram & @PakistanUN_NY & Amb Khalil Hashmi & @PakUN_Geneva, leaving no stone unturned in their diplomacy for just cause of #Palestine.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) May 27, 2021
پاکستان نے او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے فلسطین کی صورتحال پر ہیومن رائٹس کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی ۔وزیرخارجہ نے ہیومن رائٹس کونسل کے خصوصی اجلاس میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا پُرزورمطالبہ کیا۔
جمعرات کو اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی میں تقریب سے خطاب میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی نے فلسطین کی صورت حال پر اجلاس بلایا۔ عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے کئی فلسطینیوں کی جانیں گئیں۔ شاہ محمود قریشی نے فلسطینیوں کے حقوق کیلئے مضبوط مؤقف اپنایا۔ اس وقت مذاکرات کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیلی قبضے کو ختم کیا جاسکے۔ مشرق وسطیٰ میں امن تک جنرل اسمبلی چین سے نہیں بیٹھے گی۔
متعلقہ خبریں