اللہ پاکستان کو بھارت جیسے حالات سے محفوظ رکھے، شاہ محمود

دنیا کو ملکر امن کیلئے سوچنا ہوگا

 شاہ محمو قریشی کا کہنا ہے کہ قبلہ اول پر اسرائیلی فوجیوں کی چڑھائی نے بربریت کی انتہا کردی ہے۔ یہ کارروائیاں اب ہر صورت بند ہونا چاہیے۔ کرونا سے متعلق انہوں نے کہا کہ اللہ پاکستان کو بھارت جیسے حالات سے محفوظ رکھے۔

ملتان میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پوری قوم کرونا کے چیلنج سے نبرد آزما ہے۔ عید کے دوران قوم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے ذریعے کرونا پر قابو پایا جا سکتا ہے، بھارت میں لاکھوں افراد روزانہ کرونا سے متاثر ہو رہے ہیں، اللہ تعالی پاکستان کو بھارت جیسے حالات سے محفوظ رکھے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ترک صدر سے فلسطین کے معاملے پر گفتگو ہوئی ہے۔ مجھے وزیراعظم کا ترک وزیرخارجہ کے ساتھ رابطے کا پیغام ملا۔ فلسطین کی صورت حال پر آج ترک ہم منصب سے بات کروں گا، وزیراعظم نے سعودی قیادت کے ساتھ بھی بات کی، پاکستان کا فلسطین کے حوالے سے واضح مؤقف ہے، 27 رمضان کوقبلہ اول پر بے دردی سے چڑھائی کی گئی۔

وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین دونوں حل طلب ہیں۔ سلامتی کونسل میں بھی مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا گیا۔ افغانستان میں امن عمل آگے بڑھ رہا ہے، عالمی برادری نے افغان امن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، پاک ایران تعلقات میں بہتری اورگرم جوشی ہے

متعلقہ خبریں