الیکشن کمیشن کےواضح فیصلےکےباوجود دوبارہ گنتی نہیں کی جارہی، عبدالقادر

ہمارے ساتھ پہلے بھی زیادتی ہوئی

پیپلز پارٹی رہنما عبدالقادر مندو خيل کا کہنا ہے کہ اليکشن کميشن کے واضح فيصلے کے باوجود دوبارہ گنتی نہيں کی جا رہی، ہمارے ساتھ پہلے بھی زيادتی ہوئی اور آج بھی زيادتی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہاں لکھا ہےکہ ايک پارٹی بائيکاٹ کر دے تو گنتی روک ديں، اليکشن کميشن مکمل ناکام ہوچکا ہے۔

اس سے قبل کراچی میں این اے249 کے ضمنی انتخاب میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا پیپلزپارٹی کے سوا تمام جماعتوں نے بائیکاٹ کردیا۔

الیکشن کمیشن میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ ابتدا میں 30 امیدواروں میں سے 16 امیدوار گنتی کے عمل میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر مسلم لیگ نون کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہا کہ  امید ہے کہ یہ معاملہ یہیں حل ہوجائے گا اور خوشی ہےکہ ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں