امريکا سے کيے گئے معاہدے پارليمنٹ ميں لائيں، جماعت اسلامی

قوم کو شک ہےکہ پرانے معاہدوں کی تجدید ہورہی ہے

جماعت اسلامی نے امريکا کو اڈے دينے کے معاملے پر ماضی ميں کيے گئے معاہدے پارليمنٹ ميں لانے کا مطالبہ کرديا۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ قوم کو شک ہے کہ پرانے معاہدوں کی تجديد ہو رہی ہے اس لیے تمام معاہدے عوام کے سامنے رکھے جائيں۔

انہوں نے کہا کہ امريکا کہہ رہا ہے حکومت نے وعدہ کیا لیکن حکومت کہتی ہے کوئی وعدہ نہيں کیا، معاملہ واضح ہونا چاہیئے۔

سراج الحق نے کہا کہ وزيراعظم نے کہا تھا کہ وہ کشمير کے سفير بنيں گے۔ عمران خان نے جو وعدے کيے تھے وہ پورے کریں۔

واضح رہے کہ امریکا کو ہوائی اڈے دینے سے متعلق حکومت پاکستان امریکا کو انکار کر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں