
فوٹو: ٹوئٹر
امریکا میں مقیم متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما ندیم نصرت کی کار پر فائرنگ کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل نے سماء ڈیجیٹل کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ندیم نصرت کی گاڑی پر ہیوسٹن میں دوپہر کے وقت فائرنگ کی کئی جس میں تاہم وہ محفوظ رہے۔
رہنماء ایم کیو ایم واسع جلیل نے بتایا کہ ندیم نصرت ہیوسٹن میں ہی مقیم ہیں تاہم انکا فون بند ہے۔
چیئرمین وائس آف کراچی ندیم نصرت پر قاتلانہ حملہ :
ہیوسٹن میں آج دوپہر کے پروگرام سے واپسی پر جناب ندیم نصرت کی کار پر فائرنگ ہوئی۔
ندیم نصرت پروگرام میں شرکت کے بعد مرکزی نشر و اشاعت سیکریٹری شاہد فرہاد کے ساتھ واپس جا رہے تھے۔
مزید تفصیلات کچھ دیر بعد۔#Pakistan #Karachi pic.twitter.com/58pOYJPVkn— Imran Hussain (@HussainImranVOK) July 12, 2021
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ندیم نصرت ہیوسٹن میں تقریب میں شرکت کے بعد گھر جارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
May Allah bless @nadeem_nusrat Bhai and keeps him safe always. Aameen Summa Aameen
— Wasay Jalil (@WasayJalil) July 12, 2021
واضح رہے کہ ہیوسٹن میں وائس آف کراچی کے نام سے ایک پروگرام منتعقد کیاگیا تھا جس میں چیئرمین ندیم نصرت نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
متعلقہ خبریں