ڈزنی پلس کی جانب سے امریکا میں مقیم پاکستانی لڑکی کی عید منانے اور عید کے موقع پر بھی اسکول جانے کے موضوع پر مبنی مختصر فلم آج ریلیز کی جائے گی ۔
مذکورہ فلم ڈزنی پلس کے دنیا بھر کے ابھرتے ہوئے اور نوجوان فلم سازوں کی مختلف ثقافتوں، مسائل اور خطوں پر بنی مختصر فلموں کے منصوبے ’لاؤنچ پیڈ شارٹس‘ کا حصہ ہے۔
امریکا میں پاکستانی بچی کی عید کے موضوع پر بنی فلم ’امیریکن عید‘ سمیت دیگر بنائی گئی 6 ہی مختصر فلموں کو 28 مئی سے ڈزنی پلس پر دیکھا جا سکے گا۔
امیریکن عید کے نام سے بنائی گئی مختصر فلم دراصل پاکستان سے امریکا ہجرت کرجانے والے نئے خاندان کی کہانی ہے، جس میں کم عمر لڑکی کو عید کے دن بھی اسکول جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
The trailer for American Eid is here! I dreamed of telling a Disney Eid story and I will forever be grateful to Disney, Launchpad and the entire cast and crew for making this film a reality. https://t.co/R7u8bXG4go
— Aqsa Altaf (@AqsaAltaff) May 24, 2021
فلم کی کہانی اور ہدایات اقصیٰ الطاف نے دی ہیں، اقصیٰ الطاف مذکورہ فلم سے قبل بھی مختصر فلمیں بنا چکی ہیں اور ان کی فلموں کو کانز سمیت بافٹا اسٹوڈنٹ فلم فیسٹیول میں دکھایا جا چکا ہے اور وہ کانز لیونز 2019 میں ’ینگ ڈائریکٹر ایوارڈ‘ بھی جیت چکی ہیں۔
متعلقہ خبریں