امریکی افواج کے سربراہ جنرل مارک ملی بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین مارک ملی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
جنرل مارک ملی کے ترجمان کے مطابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی میں کرونا کی علامات ہلکی نوعیت کی ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ مارک ملی الگ تھلگ رہ کر اپنی تمام ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل مارک ملی کا امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ آخری مرتبہ رابطہ 12 جنوری کو ہوا تھا جب ریٹائرڈ جنرل ریمنڈ اوڈیرنو کی آخری رسومات کی ادائیگی کی گئی تھی۔
اس سلسلے میں ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل مارک ملی صدر جوبائیڈن سے رابطے کے بعد بھی کورونا منفی تھے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ روز بھی منفی تھے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل مارک ملی مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں اور انہوں نے بوسٹر ڈوز بھی لگوا رکھی ہے۔
قبل ازیں امریکی سیکریٹری دفاع کا بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ سیکریٹری دفاع جنرل (ر) لائیڈ آسٹن نے ویکسین کی دونوں خوراکوں کے علاوہ بوسٹر ڈوز بھی لگوا رکھی تھی۔
تازہ ترین



