امریکا کے سابق وزیردفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے نے رمزفیلڈ کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ ڈونلڈ رمزفیلڈ کا انتقال نیومیکسیکو میں ہوا۔ ان کے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تاریخ میں ان کا نام 6 دہائیوں تک بے مثال عوامی خدمات انجام دینے والے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
A statement from the family of Donald Rumsfeld: pic.twitter.com/AlKYxVvqgF
— Donald Rumsfeld (@RumsfeldOffice) June 30, 2021
سابق امریکی صدر جارج ڈیبلو بش نے بھی رمز فیلڈ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بہت اچھے انسان تھے۔ایک قابل مثال، ذہین اور لازوال طاقت رکھنے والے شخص کی موت پر دکھ ہوا ہے۔
“A period that brought unprecedented challenges to our country and to our military also brought out the best qualities in Secretary Rumsfeld… he never paled before tough decisions, and never flinched from responsibility.” Statement by President Bush: https://t.co/mGI7qYqUgr
— George W. Bush Presidential Center (@TheBushCenter) June 30, 2021
سابق صدرجارج بش جونيئرکےدورميں ڈونلڈ رمزفيلڈ وزيردفاع تھے۔ ڈونلڈ رمزفيلڈ کے دورميں افغانستان اورعراق جنگ کاآغازکياگياتھا۔ ان کوابوغريب جيل اور گوانتاناموبےجيل کےسبب تنقيدکاسامنارہا۔جارج بش نے ڈونلڈرمزفيلڈکو2006ميں وزارت سے ہٹاياتھا۔
اس سے قبل ڈونلڈ رمزفيلڈ امریکی بحريہ سےوابستہ رہے اور1960ميں رکن کانگريس بنے تھے۔سابق امریکی صدر جيرالڈفورڈکےدورميں بھی ڈونلڈرمزفيلڈ وزيردفاع رہ چکےتھے۔
At President Nixon’s request, Donald Rumsfeld resigned his seat in the House in 1969 to serve as director of the White House Office of Economic Opportunity. He would serve in three additional senior posts in the Nixon Administration. pic.twitter.com/tsV9CVM5GX
— Richard Nixon Foundation (@nixonfoundation) June 30, 2021
متعلقہ خبریں
سابق امریکی وزیردفاع ڈونلڈ رمز فیلڈانتقال کرگئے،ڈونلڈ رمزفیلڈ،امریکا،امریکا کی خبریں