امریکی کمانڈوزکوہلاک کرنیکی ویڈیوجعلی ہے،طالبان

ویڈیو سے لیا گیا عکس

افغان طالبان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی نشریاتی چینل سی این این پر کمانڈوز کی ہلاکت سے متعلق ویڈیو جعلی ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تھیار ڈالے ہوئے کمانڈوز کو ہلاک کرنے والے سی این این کی ویڈیو میں کوئی صداقت نہیں۔ سی این این نے جعلی ویڈیو ریلیز کی اور امارت اسلامیہ کے مجاہدین کا نام استعمال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبے فاریاب کے ضلع دولت آباد میں 22 افغان کمانڈوزکے قتل کا واقعہ 16 جون کو پیش آیا، دولت آباد میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی میں افغان کمانڈوز نے گولا بارود ختم ہونے کے بعد سرینڈر کیا اور پھر طالبان نے انہیں سرینڈر کرنے کے دوران ہلاک کیا، جو غلط ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق یہ دو مختفلف مناظر ہیں، جنہیں جوڑ کو ایک جعلی ویڈیو بنائی گئی اور اس کے کسی منظر سے بھی مجاہدین کا تعلق نہیں ہے۔