معروف امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈی نے رئیل سٹیٹ ایجنٹ سے شادی کرلی۔
بی بی سی کے مطابق آریانا گرینڈی نے اپنے منگیتر ڈالٹن گومیز سے نجی تقریب میں شادی کی ہے۔
گلوکارہ کے ترجمان کے مطابق شادی کی تقریب میں 20 سے بھی کم لوگ شریک ہوئے، دونوں خاندانوں کے لوگ انتہائی خوش تھے۔
یاد رہے کہ ان دونوں کی منگنی گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی۔
متعلقہ خبریں