انتونیو گتریس نے دوسری مرتبہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا حلف اٹھا لیا

جمعہ 18 جون 2021 20:56

انتونیو گتریس اس سے قبل پرتگال کے وزیراعظم رہ چکے ہیں (فوٹو: یونیسیف)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس نے دوسری مرتبہ عالمی ادارے کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔
جمعہ کو حلف برداری کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ موجودہ بحران کو حالات بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں۔‘
مزید پڑھیں
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انتونیو گتریس نے حلف برداری کے موقع پر عالمی مسائل کے حل کے لیے’موثر اور مزید عالمی تعاون‘ کا ذکر بھی کیا۔
2017 سے اپنی ذمہ داری پر موجود گتریس نے آزادانہ طور پر کام کرنے کا وعدہ کیا۔
حلف برداری کے موقع پر پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا بھی موجود تھے۔ وبا کی وجہ سے یہ گزشتہ سال بھر میں اقوام متحدہ کی عمارت میں داخل ہونے والے پہلے سربراہ مملکت ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں انتونیو گیتریس کا کہنا تھا کہ ’سیکرٹری جنرل کے طور پر دوسری مرتبہ اعتماد کیا جانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں اس پر شکرگزار ہوں۔‘