انسٹاگرام نےکنگنا کی کروناکو دھمکی والی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

تصویر: دی سن

لگتا ہے کہ ٹوئٹرپرمستقل پابندی عائد کیے جانے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت انسٹاگرام پربھی ویسے ہی حالات پیداکررہی ہیں، اداکارہ نے اپنی ایک پوسٹ ڈیلیٹ کیے جانے پر ناراضگی کااظہار کیا ہے۔

ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹ میں کنگنا نے مد احوں کو بتایا تھا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ساتھ ہی کووڈ کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے کنگنا نے اسے تباہ کردینے کی دھمکی دی تھی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کیے جانے پرناراضگی کااظہار کرتے ہوئے انسٹااسٹوریزمیں لکھا ”ٹوئٹر پر دہشتگردوں اورکمیونسٹس کے ہمدردوں کو تو دیکھا تھا لیکن یہاں تو کووڈ فین کلب ہے۔ خوفناک”۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انسٹا گرام پرمحض 2 دن ہوئے ہیں لیکن لگتا ہے کہ ایک ہفتہ بھی نہیں گزارسکوں گی۔

کنگنا کو اکثرایس اوپیزکی خلاف ورزی پرتنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ممبئی ائرپورٹ پر نغیر ماسک پہنے اداکارہ کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کشور مرچنٹ نے حیرت کا اظہارکیا تھا کہ وہ ایسا کیوں کررہی ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق کنگنا کو بغیر کسی ماسک کے ڈبنگ اسٹوڈیوز جاتے ہوئے دیکھا گیا جس پر بالی ووڈ کی معتوود معروف شخصیات نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس سے قبل منگل 4 مئی کو کنگنا کا ٹوئٹراکاونٹ مستقل طورپر بند کردیا گیا تھاجب انہوں نے گشتہ ہفتے مغربی بنگال کے انتخابات میں نریندر مودی کو شکست دینے والی بھارتی سیاستدان ممتا بنرجی کے خلاف تشدد کا مطالبہ کیا تھا۔ کنگنا نے 2002 کے گجرات فسادات کی نشاندہی کرتے ہوئے مودی پر زوردیا تھا کہ وہ ممتا بینرجی کو اپنا وہی روپ دکھائیں۔

ٹوئٹراکاونٹ بند ہونے کے بعد کنگنا نے انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمزسے آواز اٹھاتے ہوئے اسے اپنے اور بھارت کیخلاف امریکی سازش قراردیا ۔

متعلقہ خبریں