انڈر19 ورلڈکپ: پاکستان نے پہلی فتح سمیٹ لی

انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے پہلے گروپ میچ میں زمبابوے کو 115 رنز سے شکست دیدی۔

ڈیاگو مارٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بلےبازی کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 315 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان حسیب اللہ خان نے 135 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 10 چوکے اور 4 چھکے لگائے جبکہ عرفان خان نے بھی 75 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مشکلات کا شکار نظر آئی تاہم مڈل آرڈر بلےباز برائن بینیٹ نے 82 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے قومی بولرز کے خلاف مزاحمت دیکھائی۔

پاکستان کے خلاف زمبابوے کی ٹیم 42.2 اوورز میں محض 200 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

زمبابوے کی جانب سے کپتان ایمانوئل باوا 5، اسٹیون شال 16، میتھیو ویلچ 26، ڈیوڈ بینیٹ 13، ٹینڈیکائی متارانیکا 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے اویس علی نے 6 جبکہ ذیشان ضمیر اور احمد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

واضح رہے کہ قومی انڈر 19 ٹیم اپنا اگلا میچ 20 جنوری کو افغانستان جبکہ 22 جنوری کو پاپوانیوگنی کے خلاف کھیلے گی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم ملکی قرنطینہ قوانین کی وجہ سے ایونٹ میں حصہ نہیں لے رہی ہے، اس لیے ایونٹ میں کیویز کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین

اسلام آباد: پولیس اوردہشتگردوں میں مقابلہ اہلکارشہید، 2ملزمان ہلاک
کوئٹہ: خواتین کیساتھ ناروا سلوک پرایڈیشنل ایس ایچ او اوراہلکارمعطل
مکار سیاستدانوں اورمافیاز نے اداروں کو بھی کرپٹ کردیا، وزیراعظم
ابوظہبی: مشتبہ ڈرون حملہ، ٹینکرزدھماکوں میں پاکستانی سمیت 3افراد ہلاک