انڈونیشیا میں زلزلے سے 46 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی

انڈونیشیا میں زلزلے سے 46 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے بری طرح متاثر ہونے والے ایک قصبے میں موجود ایک مقامی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ زلزلہ انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں پیر کے روز آیا۔