انڈیا میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں میں ہزاروں افراد ایسے بھی ہیں جو ‘بلیک فنگس’ نامی ایک نایاب بیماری کا شکار ہوئے۔
مغربی انڈیا کے بنجر علاقے مراٹھواڑا سے تعلق رکھنے والے صاحب راؤ شندے بھی ان افراد میں سے ہیں جو کورونا وائرس کے بعد بلیک فنگس میں مبتلا ہوئے۔
مزید پڑھیں
گذشتہ مہینے جب وہ کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے تو ان کے اہل خانہ کو لگا کہ مشکل وقت ٹل گیا ہے۔
تاہم کچھ ہفتوں بعد 65 سالہ شٹام فروش راؤ شندے ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگئے۔
انڈیا میں اب تک کورونا وائرس کے 3.4 کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور بلیک وائرس یا میوکورمائیکوسس کے اب تک 40 ہزار 845 کیسز سامنے آئے ہیں۔
راؤ شندے جیسے کئی افراد کی بینائی بلیک فنگس کے بعد شاید واپس نہیں آئے۔ اس بیماری سے ناک پر کالا پن یا رنگت ختم ہو جاتی ہے، بینائی دھندلی یا دوہری ہو جاتی ہے، سینے میں درد، کھانسی میں خون اور سانس لینے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔
ان کی بیٹی نے بتایا کہ راؤ شندے بلکل ٹھیک اور صحت مند تھے لیکن اب نہیں کھانے کا دل نہیں چاہتا۔ ‘ان کے دانتوں کو بھی نکال لیا گیا ہے، یہ بہت دکھ کی بات ہے۔‘
روئٹرز سے بات کرتے ہوئے ان کی بیٹی نے بتایا کہ راؤ شندے صحت یاب ہونے کے بعد واپس کام پر جائیں گے۔
روئٹرز نے انڈیا بھر میں میوکورمائیکوسس میں مبتلا ہونے والے کئی افراد سے بات کی۔

بلیک فنگس کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے اضافی چلینج ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)