انڈیا میں کورونا وائرس کے باعث غریب طبقے میں بھوک اور افلاس کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ کئی افراد اب تک اس وبا سے بچاؤ کے پیش نظر گذشتہ سال نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے اثرات بھگت رہے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق وبا کے دوران غربت سے لڑنے والی راشیدہ جلیل بھی ان لاکھوں انڈین افراد میں سے ہیں جنہیں ڈر ہے کہ وہ اپنے سات بچوں کا پیٹ نہیں بھر سکیں گی۔
مزید پڑھیں
چالیس سالہ راشیدہ جلیل اور ان کے 65 سالہ شوہر عبدالجلیل اور ان کے بچے روزانہ صرف ایک وقت کا کھانا کھاتے ہیں۔
نئی دہلی کے اپنے چھوٹے سے گھر میں روٹی بناتے ہوئے راشیدہ جلیل نے اے ایف پی کو بتایا کہ جب وہ لوگ بھوکے پیاسے ہوتے ہیں تو انہیں یہ سوچ کر پریشانی ہوتی ہے کہ اس حال میں ان کا گزارا کیسے ہوگا۔
‘جتنا بھی میرے شوہر کماتے ہیں ہم اس میں گزارا کرتے ہیں۔ اگر وہ کافی نہیں ہوتا تو میں بھوکی رہ جاتی ہوں تاکہ اپنے بچوں کو کھلا سکوں۔’
کورونا وائرس کی با کی جہ سے لوگوں کا روزگار چھن جانا بھی انڈیا میں غربت کی وجہ ہے۔

عداد و شمار کے مطابق صرف اپریل میں 73 لاکھ سے زائد افراد اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ فوٹو: ان سپلیش