وبا سے نبرد آزما انڈیا میں کورونا کیسز کی تعداد دو کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق منگل کو انڈیا میں کورونا کے تین لاکھ 50 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اس تباہ کن لہر نے ہسپتالوں کا نظام مفلوج کر دیا ہے اور طبی آکسیجن جیسے اہم وسائل کو ختم کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
انڈیا کی حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی نے منگل کو کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد دو کروڑ سے بڑھ جانے پر ملک گیر لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کے رہنما اور پارلیمنٹ کے رکن راہل گاندھی نے منگل کو اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد رستہ اب مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ گورنمنٹ آف انڈیا کا غیر عملی رویہ معصوم لوگوں کی جانیں لے رہا ہے۔‘
GOI doesn’t get it.
The only way to stop the spread of Corona now is a full lockdown- with the protection of NYAY for the vulnerable sections.
GOI’s inaction is killing many innocent people.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) May 4, 2021
ایک طرف جہاں حکومت جدوجہد کر رہی ہے وہی کچھ نوجوان انڈین رضاکاروں نے امداد کے لیے ایپس تیار کی ہیں اور وہ لوگوں کی براہ راست مدد کے لیے سوشل میڈیا کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے 17 سالہ سوادھا پرساد کا کہنا ہے کہ ’ہم میں سے کچھ آدھی رات سے لے کر صبح کی شفٹوں میں کام کرتے ہیں کیونکہ رات کے تین بجے بھی فون بند نہیں ہوتا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم بہت سخت محنت کرتے ہیں لیکن ہم سب کو نہیں بچا سکتے۔‘
سوادھا پرساد کی آواز لرز رہی تھی جب انہوں نے ایک 80 سالہ خاتون کو بچانے کی کوششوں کا ذکر کیا جو مر گئی تھیں۔

انڈیا میں کورونا کی نئی لہر نے طبی آکسیجن جیسے اہم وسائل کو ختم کر دیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)