انڈیا کے زیر انتظام جموں کے شمالی علاقے میں انڈین فضائیہ کے ایئرپورٹ پر ٖڈرونز کے ذریعے دو بم دھماکوں کے ایک دن بعد فوج نے کہا ہے کہ اس نے ملٹری سٹیشن پر دو ڈرونز پر فائر کرتے ہوئے مزید حملے ناکام بنائے ہیں۔
مزید پڑھیں
عرب نیوز کے مطابق پیر کو انڈین فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’27 اور 28 جون کی درمیانی رات رتنوچک کالوچک عسکری علاقے میں چوکنے اہلکاروں نے دو علیحدہ ڈرون سرگرمیاں دیکھیں۔ فوجی اہلکاروں نے ان کی جانب 20 سے 25 فائر کیے لیکن دونوں ڈرونز اڑ گئے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ایک بڑے خطرے کو فوجیوں کے متحرک رہنے کی حکمت عملی کی بدولت ناکام بنا دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں اور سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔‘
انڈین فضائیہ نے اتوار کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ ’اتوار کی صبح جموں و کشمیر ایئرفورس سٹیشن کے تکنیکی حصے میں دو ہلکی نوعیت کے دھماکے ہوئے ہیں۔‘
ابتدائی رپورٹس کے مطابق جموں ایئربیس پر ہونے والے دھماکے میں کم از کم دو کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ ایسا پہلی بار ہے کہ انڈیا کی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا گیا جس کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ ’کچھ نیا ہے۔‘

ابتدائی رپورٹس کے مطابق جموں ایئربیس پر ہونے والے دھماکے میں کم از کم دو کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)