انڈیا کے ساتھ تجارت کشمیریوں کے ساتھ غداری ہوگی: عمران خان

اتوار 30 مئی 2021 14:36

عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے خون پر انڈیا کے ساتھ تجارت نہیں ہو سکتی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر اس مرحلے ہر انڈیا کے ساتھ تجارت کرتے ہیں تو یہ کشمیریوں کے ساتھ غداری ہوگی۔
اسلام آباد میں اتوار کو ’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ کے عنوان سے عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’جب تجارت بڑھتی ہے تو سب کو فائدہ ہوتا ہے۔ میں نے اقتدار میں آ کر انڈیا سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی۔ اگر ابھی انڈیا کے ساتھ تعلقات بہتر کرتے ہیں تو ہم کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ کرے گے۔ ان کے خون پر انڈیا کے ساتھ تجارت بہتر نہیں ہو سکتی۔‘
مزید پڑھیں
انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’اگر انڈیا اپنے پانچ اگست 2019 کے کشمیر پر لیے اقدامات واپس لے تو اس کے ساتھ بات بھی ہو سکتی ہے اور مسئلہ کشمیر پر کوئی روڈ میپ بھی تیار ہو سکتا ہے۔‘